Friday , October 20 2017
Home / پاکستان / کراچی میں دھماکہ چینی انجینئر سمیت دو زخمی

کراچی میں دھماکہ چینی انجینئر سمیت دو زخمی

کراچی ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک دھماکے میں ایک چینی انجینیئر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ قومی شاہراہ پر اسٹیل ٹاؤن کے قریب پیر کی صبح تقریباً سوا نو بجے کے قریب پیش آیا ۔ پولیس کو جائے وقوع سے سندھی زبان میں تحریر کردہ ایک پمفلٹ ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے وسائل پر قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا  کہ بم گرین بیلٹ میں گملے کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جیسے ہی چینی انجینیئر کی گاڑی قریب سے گزری تو دھماکہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مذکورہ انجینیئر، ڈرائیور سمیت زخمی ہوگیا۔ دھماکے کی شدت سے انجینیئر کی ویگن کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔  ایس ایس پی نے مزید کہا کہ چینی انجینیئراسٹیل ٹاؤن میں دیگر چینی شہریوں کے ہمراہ رہائش پذیر ہے اور اسے پولیس سکواڈ فراہم کیا گیا ہے لیکن واقعے کے وقت وہ سکواڈ کے بغیر ہی سفر کر رہا تھا۔ انسداد دہشت گردی پولیس کے ایس پی مظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ یہ ریموٹ کنٹرل بم تھا جس میں آدھ کلو گرام کے قریب دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT