Wednesday , August 16 2017
Home / پاکستان / کراچی میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں پولیس آفیسر اور کانسٹیبل ہلاک

کراچی میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں پولیس آفیسر اور کانسٹیبل ہلاک

کراچی ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک سینئر پولیس آفیسر اور ان کے سیکوریٹی گارڈ کو موٹر سائیکل پر سوار بندوق برداروں نے یہاں کے ایک گنجان آبادی والے علاقہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ٹریفک پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حنیف احمد اور ان کے گارڈ کانسٹیبل سلطان اپنی رہائش گاہ سے دفتر کی جانب جارہے تھے کہ عزیزآباد علاقہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور فوری وہاں سے فرار ہوگئے۔ اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنٹرل مقدس حیدر نے بتایا کہ حملہ میں پولیس آفیسر اور گارڈ دونوں ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT