Friday , October 20 2017
Home / پاکستان / کراچی چیمبر آف کامرس کی ہندوستانی سفیر کو سرزنش

کراچی چیمبر آف کامرس کی ہندوستانی سفیر کو سرزنش

کراچی 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کراچی چیمبر آف کامرس نے آج ایک تقریب منسوخ کردی جس میں پاکستان کے لئے ہندوستانی سفیر گوتم بامبا والے شرکت کرنے والے تھے۔ لمحہ آخر میں اُن کے کل کے تبصرے کی بناء پر تقریب منسوخ کردی گئی اور اُن کی سرزنش بھی کی گئی۔ اُنھوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ کشمیر میں پاکستان غیر ضروری طور پر مداخلت کررہا ہے۔ بامبا والا اپنے پہلے دورہ کراچی پر ہیں۔ اُنھوں نے جاریہ سال جنوری میں اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔ اُنھیں تقریب منسوخ ہونے سے مطلع کردیا گیا ہے

TOPPOPULARRECENT