Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / کراچی کو شکست‘پشاور متواتر دوسری مرتبہ چیمپئن

کراچی کو شکست‘پشاور متواتر دوسری مرتبہ چیمپئن

راولپنڈی۔16 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام )  پشاورنے پاکستان ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنمنٹ کے فائنل میں کراچی بلیوز کو 7وکٹوں سے شکست دے کر خطاب کا کامیاب دفاع کیا۔ فائنل  میں پشاور نے ٹاس جیت کر کراچی بلیوز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی بلیوز نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے ۔ بوم بوم آفریدی نے شائقین کو ایک بار پھر مایوس کیا اور 17 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 15رنز بنائے ، خرم منظور 41رنزاور کپتان سرفراز احمد 47رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے۔ عمران خان جونیئر نے 3، عمران خان سینئر نے 2اورکپتان زوہیب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پشاور کی ٹیم نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.3اوور میں نشانہ پورا کرلیا۔محمد رضوان 58رنز اور افتخار احمد 57رنز بناکر ناقابل شکست رہے ،رفعت اللہ مہمند نے 43رنز کی شاندا ر اننگز کھیلی۔محمد رضوان فتح گر اننگز کھیل کر مرد میدان قرارپائے۔ پشاور کے عمران خان جونیئر16وکٹیں حاصل کرکے ٹورنمنٹ کے بہترین بولر ، افتخاراحمد 299رنز بناکر بہترین بیٹسمین اور ملتان کی نمائندگی کرنیوالے کامران اکمل 7کیچزپکڑکربہترین فیلڈر قرار پائے۔ چیئرمین پی سی بی شہریارخان اور اسپانسر کمپنی کے سی او جاویدآفریدی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ –

TOPPOPULARRECENT