Thursday , August 24 2017
Home / پاکستان / کراچی کے مختلف مقامات پر دستی بم حملے، ایک کانسٹیبل زخمی

کراچی کے مختلف مقامات پر دستی بم حملے، ایک کانسٹیبل زخمی

کراچی ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم حملہ آوروں نے آج یہاں تین مقامات پر دستی بم پھینکے جن میں ایک اسکول اور ایک پولیس اسٹیشن بھی شامل ہیں جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ اس واقعہ سے شہر میں خوف و دہشت کی لہر پیدا ہوگئی۔ موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ نامعلوم افراد نے گلشن اقبال ٹاؤن میں واقع موبینہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے باب الداخلہ پر ایک دستی بم پھینکا اور اندرون دو گھنٹے مزید دو دستی بم لیاقت آباد ٹاؤن کے پل اور نارتھ ناظم آباد کے ایک خانگی اسکول پر پھینکے گئے۔ ایکسپریس ٹریبون کے مطابق پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی پر موجود ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ حملہ آور فوری طور پر فرار ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT