Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کرایہ داروں کی تفصیلات کے حصول کا آغاز

کرایہ داروں کی تفصیلات کے حصول کا آغاز

امن و امان کی برقراری کے سلسلہ میں کریم نگر پولیس کا اقدام
کریم نگر۔/7 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمشنریٹ حدود میں مکان کرایہ پر  دیتے وقت کرایہ دار کی پوری تفصیلات کے حصول کا آج ہی آغاز ہورہا ہے۔ کریم نگر پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی ( آئی پی ایس ) نے پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا کانفرنس میں واقف کروایا اور مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی وجہ سے سماج دشمن عناصر، ملک دشمن نکسلائیٹ ، دہشت پسند، عادی سارقین، عصمت فروشی، دھوکہ بازی جیسی سرگرمیوں کی روک تھام اورخاتمہ میں کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بڑی بڑی تمام سہولیات سے آراستہ عمارتوں کو کرایہ لیکر اس میں رہتے ہوئے اپنے غیر قانونی اور غیر سماجی سرگرمیوں کو عمل میں لانے والوں کی فوری گرفتاری میں آسانی ہوگی۔ اس طرح کے قانونی پروگرام دہلی، گورگاوں، کولکتہ، ممبئی، پونے، تھانے، بنگال، چینائی، بڑے میٹرو پولیٹن شہروں میں کشمیر، پنجاب، تاملناڈو میں فی الحال روبہ عمل ہے۔ چنانچہ کریم نگر میں پہلی مرتبہ ملک دشمن عناصر، سماج دشمن عناصر سے عوام کی حفاظت کیلئے اس طرح سے کرایہ داروں کی جانچ و تنقیح تمام تر معلومات حاصل کرنے کا کریم نگر کمشنریٹ حدود میں شروع کیا جارہا ہے۔ مکان دار اس پروگرام کی عمل آوری میں تعاون دیں۔ پولیس اسٹیشن میں دستیاب فارم پولیس ویب سائیٹ میں ملنے والے اس فارم کی خانہ پری کریں اور سی سی سی کریم نگر پولیس ہیڈ کوارٹر میں داخل کردیں تو پولیس مفت اس کی جانچ کرکے مکان دار کو ای میل، ایس ایم ایس یا تحریری طور پر واقف کروائے گی۔ کسی بھی شخص کو چاہیئے کہ وہ آپ کو کتنا ہی کرایہ دے آپ اس کے نام، ولدیت، دیگر آدھار نمبر وغیرہ جملہ دس طریقہ کی معلومات فارم میں درج ہے دے دیں تاکہ کل کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو آپ کو پریشانی نہیں ہوگی۔ اس موقع پر کمشنر پولیس کے ساتھ ڈی ایس پی راما راؤ بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT