Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / کرایہ دار کے حملہ میں مکاندار ہلاک

کرایہ دار کے حملہ میں مکاندار ہلاک

میاں بیوی کے جھگڑے کو ختم کرنے کی کوشش جان لیوا ثابت
حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) کرایہ دار کے حملہ میں مکاندار کی موت واقع ہوگئی ۔ یہ واقعہ پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ غوث خان اپنے کرایہ دار 27 سالہ احمد بن صادق کے مبینہ حملہ میں فوت ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ غوث خان کا مکان حبیب نگر میں واقع ہے ۔ ایک ہفتہ قبل متوفی شخص نے صادق کو مکان کرایہ پر دیا صادق جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے اپنی بیوی بچوں کے ساتھ کرایہ سے رہنے لگا تاہم روزآنہ نشہ کی حالت میں بیوی سے گالی گلوج اور مارپیٹ کیا کرتا تھا اور مکان میں بدامنی کو دیکھتے ہوئے غوث خان نے مکان خالی کرنے کیلئے کہا ۔ آج صبح غوث خان کی بیوی بانو بیگم سے صادق نے جھگڑا شروع کردیا اور درمیان میں آنے والے غوث خان کو بے رحمی سے حملہ کا نشانہ بنایا ۔ جہاں دواخانہ منتقلی کے دوران غوث خان فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT