Sunday , July 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کربر کو حیران کن شکست ،نمبر ون بننے کا موقع ضائع

کربر کو حیران کن شکست ،نمبر ون بننے کا موقع ضائع

دبئی ۔25 فروری (سیاست ڈاٹ کام )ٹینس کی  عالمی نمبر2 جرمنی کی ٹینس اسٹار اینجلیک کربر کو دبئی چمپیئن شپ میں ایلینا سویٹلانا کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انھوں نے درجہ بندی میں سرفہرست آنے کا موقع بھی گنوا دیا۔تفصیلات کے مطابق یوکرینی اسٹار ایلینا سویٹلانا نے کربر کے خلاف لگاتار تیسری فتح حاصل کرتے ہوئے دبئی چمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں 6-3 اور 7-6 سے زیر کرلیا۔29 سالہ جرمن اسٹار اگر دبئی چمپیئن شپ کے خطاب میں کامیابی حاصل کرلیتی تو وہ امریکہ کی سرینا ولیمز سے پہلا مقام  چھین کر ایک مرتبہ پھر عالمی نمبر ایک بن جاتیں۔کربر ستمبر 2016 میں پہلا مقام  حاصل کرنے والے معمر کھلاڑی بن گئی تھیں اور اس مقام  پر 20 ہفتوں تک فائز رہیں۔یاد رہے کہ ووزنیاکی، دوحہ اوپن کے فائنل میں کیرولین پلسکووا سے شکست کے بعد یہ لگاتار دوسرا فائنل کھیلیں گی۔امریکہ کی سرینا ولیمز نے سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کے فائنل میں اپنی بہن وینس ولیمز کے خلاف کامیابی حاصل کرکے درجہ بندی میں پہلا مقام دوبارہ حاصل کر لی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT