Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / کربلا میں حملہ کی دولت اسلامیہ ذمہ دار

کربلا میں حملہ کی دولت اسلامیہ ذمہ دار

بغداد۔13اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامیہ کے ایک بیان میں عراقی فوج پر کربلا کے باہر حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے جس میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا ۔ عراق کے بریگیڈیئر جنرل یحیی رسول ترجمان برائے مشترکہ فوجی کمان نے کہا کہ خودکش کار بم حملہ عراقی شہر کربلا کے باہر چوکی پر اتوار کے دن ایک شخص کی ہلاکت اور دیگر دو زخمی ہونے کی وجہ بن گیا ۔ دولت اسلامیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملہ کا نشانہ کربلا کے مضافات میں واقع سمنٹ فیکٹری تھی جس کے نتیجہ میں درجنوں ہلاکتیں واقع ہوئیں ۔ وزیراعظم عراق نے عراق کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل پر جولائی میں فتح کا اعلان کردیا ۔ وہ کل ملک میں آخری نمایاں دولت اسلامیہ کے مستحکم گڑھ سے اس کو محروم کرنے کا اعلان کررہے تھے ۔ امریکی زیر قیادت اتحادی افواج کی قریبی امداد سے عراقی فوج اب دولت اسلامیہ کے زیر قبضہ موصل کے مغرب میں واقع قصبہ تل افر کے قبضہ کی تیاری میں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT