Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / کرتا پائجامہ سرکار کاوعدہ:راہول

کرتا پائجامہ سرکار کاوعدہ:راہول

امیٹھی ۔ 18 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے مودی کی ’’سوٹ بوٹ کی سرکار‘‘ ریمارک پر طنز کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ ’’کرتا پائجامہ سرکار‘‘ کو یقینی بنائیں گے جو عام آدمی کیلئے کام کریگی۔ انہوں نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسے بااثر طبقہ کی حکومت قرار دیااور کہا کہ ہم آپ کی سرکار چاہتے ہیں، شرٹ کی سرکار ، چپل کی سرکار، کرتا پائجامہ کی سرکار اور ہم ایسا کر دکھائیں گے ۔ انہوں نے مقامی عوام سے خطاب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا ان میں سے کوئی سوٹ بوٹ پہنے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے جواب دیا کہ صرف دہلی میں ہی سوٹ بوٹ پہنے دکھائی دیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT