Friday , April 28 2017
Home / جرائم و حادثات / کردار پر شبہ جسمانی اذیت سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

کردار پر شبہ جسمانی اذیت سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /20 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کردار پر شبہ اور جسمانی اذیت و ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 26 سالہ پرشانتی نے انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پرشانتی جو جنا پریہ کوارٹرس موہن نگر کتہ پیٹ علاقہ کے ساکن جگناتھ کی بیوی تھی ۔ جو اپنے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ رہتی تھی ۔ یہ خاندان اڑیسہ سے نقل مقام کرتے ہوئے تین سال قبل حیدرآباد آیا تھا اور کٹہ پیٹ میں رہتے تھے ۔ اس خاتون کو اس کا شوہر ہراساں کرتا تھا ۔ اس کے کردار پر شبہ کرتے ہوئے ناجائز تعلقات کے الزامات لگاکر پرشانتی کو جسمانی اور ذہنی اذیت کا شکار بناتا تھا ۔ جس سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ چیتنیہ پوری پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT