Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کرسمس فیسٹیول سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ

کرسمس فیسٹیول سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ

دیگر طبقات کی طرز پر کپڑوں کی تقسیم اور طعام کا انتظام ، چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس میں فیصلہ
حیدرآباد۔/13نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے عیسائی اقلیت کے اہم فیسٹیول کرسمس کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رمضان المبارک کی طرح  کرسمس کے موقع پر بھی غریب عیسائی خاندانوں میں کپڑوں کی تقسیم اور کھانے کا انتظام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جو اقلیتی بہبود کے وزیر بھی ہیں انہوں نے آج عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں کرسمس تقاریب کے انعقاد کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر نے تقاریب کو سرکاری طور پر منانے کی ہدایت دی اور عہدیداروں سے کہا کہ اس سلسلہ میں درکار بجٹ کی اجرائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس کے دن 2لاکھ غریب عیسائیوں میں کپڑے تقسیم کئے جائیں گے جبکہ 20ڈسمبر کو حکومت کی جانب سے مفت طعام کا انتظام کیا جائے گا۔ حیدرآباد میں واقع 100 چرچس اور اضلاع کے 95اسمبلی حلقوں میں کرسمس تقاریب بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ درکار بجٹ کی تجاویز حکومت کو پیش کریں تاکہ بجٹ کی اجرائی عمل میں لائی جاسکے۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر تمام طبقات کی تائید حاصل کرنے کیلئے ان کے مذہبی تہواروں کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان کرچکے ہیں۔ انہوں نے عید اور تہوار کے موقع پر دو دن کی تعطیل دینے سے اتفاق کیا تھا لیکن رمضان المبارک اور عیدالاضحی کے موقع پر اس وعدہ پر عمل آوری نہیں کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT