Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کرسمس کے موقع پربدرِکامل

کرسمس کے موقع پربدرِکامل

حیدرآباد۔21ڈسمبر ( سیاست نیوز) کرسمس یعنی 25ڈسمبر کے موقع پر آسمان کی طرف نظرڈالنا نہ بھولیںکیونکہ ناسا کے مطابق  چھٹیوں کے اس موقع پر روشن بدرِکامل تمام لوگوں کیلئے ایک اضافی تحفہ رہے گا ۔ 1977ء کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ کرسمس کے موقع پر اس طرح مکمل چاند نظر آئے گا اور آئندہ پھر یہ 2034ء میں ہی واقع ہوگا ۔ امریکی خلائی ایجنسی نے بتایا کہ اس موقع پر جب ہم چاند کو دیکھیں تو یہ واقع یادگار نظارہ رہے گا اور عام فلکیاتی منظر سے کہیں خوب تر دکھائی دے گا ۔پی ایم برلا سائنس سنٹر نے بھی بتایا کہ ڈسمبر کا بدرِکامل سال کا آخری مکمل چاند ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT