Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / کرسٹوفررے ایف بی آئی کے نئے ڈائریکٹر

کرسٹوفررے ایف بی آئی کے نئے ڈائریکٹر

واشنگٹن۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سینیٹ نے کرسٹوفررے کی بحیثیت ایف بی آئی ڈائریکٹر اتفاق رائے سے منظوری دی جو جیمس کومی کی جگہ لیں گے جنہیں صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات کے پس منظر میں اچانک برطرف کردیا تھا۔ 50 سالہ کرسٹوفر رے کے حق میں 92 ووٹس ڈالے گئے جبکہ مخالفت میں صرف 5 ووٹ پڑے۔ اس موقع پر سینیٹر ڈائین فینٹائن جو سینیٹ جوڈیشری کمیٹی کے رینکنگ رکن ہیں، نے کہا کہ ایف بی آئی ہمارے ملک کی اعلیٰ سطحی لا انفورسمنٹ ایجنسی ہے اور اس کی قیادت کیلئے ایک قابل، مدبر اور سنجیدہ شخص کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس ایجنسی کے اقدار اور قانون کا تحفظ کرسکے۔ ہمیشہ امید ہے کہ کرسٹو فررے ان تمام خصوصیات کی حامل شخصیت ہیں۔

TOPPOPULARRECENT