Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرسٹینا میک کو حیران کن شکست

کرسٹینا میک کو حیران کن شکست

چارلسٹن ۔6اپریل (سیاست ڈاٹ کام )مونٹیری اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں  ہنگری کی ٹائمی بابوس اور روس کی ایکٹرینا ماکارووا نے اپنے میچز جیت لئے تاہم امریکہ کی کرسٹینا میک ہالے کو حیران کن  شکست ہوگئی۔ ٹاپ سیڈ جرمنی کی اینجلیک کیربر نے اٹلی کی فرانچسکا اسکیوانے ، فورتھ سیڈ اسپین کی کارلا سواریز نوارو نے بلجیم کی الیسن فان اٹوانک ،ففتھ سیڈ ہنگری کی ٹائمی بابوس نے ہالینڈ کی لیزلی کرخوف، سکستھ سیڈ روس کی ایکٹرینا ماکارووا نے جمہوریہ چیک کی ڈینیسا الرٹووا، سیونتھ سیڈ فرانس کی الیزے کورنیٹ نے روس کی ایرینا خروماچیوا، لکسمبرگ کی مینڈی منیلا نے بلغاریہ کی ایلسٹا کوسٹووا اور برطانیہ کی ہیتھر واٹسن نے سربیا کی نینا اسٹویانووچ کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی تاہم چیک کوالیفائر ٹیریزا مارٹنکووا نے نمبر آٹھ سیڈ امریکہ کی کرسٹینا میک ہالے ، امریکی کوالیفائر کرسٹی آہن نے سلواکیہ کی جانا سیپلووا اور امریکہ کی میڈیسن برینجل نے ارجنٹینا کی ناڈیا پوڈوروسکا کو حیران کن شکست سے دوچار کردیا۔

TOPPOPULARRECENT