Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کرشنا پشکرالو انتظامات کی ستائش : چندرا بابو

کرشنا پشکرالو انتظامات کی ستائش : چندرا بابو

عہدیداروں کو تہنیت ، چیف منسٹر اے پی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے واضح طور پر کہا کہ کوئی ایک کامیابی کا حصول ہر کسی کو ایک نئی طاقت ملنے کے مترادف ہے ۔ جس کا تازہ ثبوت حکومت کی جانب سے منظم کردہ کرشنا پشکرالو کی کامیابی ہے حکومت سے انتظامات کی ستائش کی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے پشکرالو کے کامیاب اختتام پر وجئے واڑہ میں انتظامات کے دوران خدمات انجام دینے والے عہدیداروں و ملازمین اور رضاکارانہ تنظیموں کے ذمہ داروں کی تہنیت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین بھی حقیقی طور پر عوامی خدمات انجام دئیے ہیں ۔ انہوں نے اسپیشل آفیسر برائے کرشنا پشکرالو مسٹر راج شیکھر کے آپسی تال میل اور ہر ایک کے ساتھ بھر پور تعاون کی ستائش کی ۔ پشکرالو کے سلسلہ میں وجئے واڑہ میں بہتر صفائی کے انتظامات انجام دینے اور وجئے واڑہ سجانے پر میونسپل کارپوریشن وجئے واڑہ کے ذمہ داروں بشمول کمشنر و ملازمین وغیرہ کی ستائش کی ۔ مسٹر چندرا بو نائیڈو نے پر زور الفاظ میں کہا کہ پشکرالو میں عقیدت مندوں نے حصہ لیا اور ڈبکی لگائی انہوں نے مزید کہا کہ کرشنا پشکرالو کے لیے فنی صلاحیتوں سے بھی استفادہ کیا۔ علاوہ ازیں کرشنا پشکرالو کے لیے عوام طلباء وطالبات رضاکارانہ تنظیموں نے بھی اپنی خدمات انجام دیں ۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے رضاکارانہ تنظیموں کی جانب سے یاتریوں کو مفت میں طعام کروانے کے جو اقدامات کیے وہ ناقابل فراموش ہیں ۔ اس موقع پر ریاستی وزراء اور اعلی عہدیدار بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT