Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کرشنا پشکرالو کا آغاز ، کے سی آر اور بابو نے ڈبکی لگائی

کرشنا پشکرالو کا آغاز ، کے سی آر اور بابو نے ڈبکی لگائی

حیدرآباد /12 اگست ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کلواکنٹلہ چندرا شیکھر راؤ اور ان کے آندھرائی ہم منصب نارا چندرا بابو نائیڈو نے 12 روزہ کرشنا پشکرالو کے پہلے دن آج صبح دریائے کرشنا میں مقدس ڈبکی لگائی ۔ یہ بھی عجیت اتفاق ہے کہ شراوم شکروارم ( مقدس جمعہ ) کے موقع پر اس بارہ روزہ مذہبی رسم کا آغاز ہوا ہے ۔ اس موقع پر چیف منسٹر کے سی آر نے اپنی شریک حیات اور دیگر ارکان خاندان کے ساتھ ضلع محبوب نگر کے عالم پور منڈل کے تحت گونڈی ملا گاؤں میں ڈبکی لگائی ۔ آندھراپردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے وجئے واڑہ کے درگا گھاٹ پر اپنی شریک حیات بھوبنیشوری ، دیگر ارکان خاندان اور کانچی کے سری جتیندرا سرسوتی کے ساتھ پہونچکر ڈپکی لگائی ۔ گذشتہ سال گوداوری پشکرم کے پہلے دن راجہ مہیندراورم پر بھگدڑ میں 29 افراد کی ہلاکتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے چیف منسٹر آج ہجوم سے دور رہے ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر درگا گھاٹ میں عام آدمیوں کا داخلہ بند تھا ۔ اے پی کے ڈپٹی چیف منسٹر نماکائیلہ چناراجپا اور دیگر کئی وزراء نے بھی ڈبکی لگائی ۔ اس موقع پر دونوں ریاستوں میں اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشنس کی طرف سے خصوصی بسیس چلائی جارہی تھیں ۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی طرف سے 655 خصوصی ٹرینس چلائی جارہی ہیں ۔کسی بھی ناگہانی یا ناخوشگوار واقعہ کے انسداد کیلئے موثر احتیاطی تدیبیر کے طور پر سخت ترین سیکوریٹی بندوبست کیا گیا ہے ۔ دونوں ریاستوں کے سینکڑوں گھاٹوں پر جمعہ کی صبح سے ہزاروں ہندو بھگت پوتر ڈبکی لگانے کیلئے جمع ہوگئے تھے ۔ جن کی سہولت کیلئے سرکاری سطح پر تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT