Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کرشنا پشکرالو کیلئے غیرمعمولی سکیورٹی انتظامات

کرشنا پشکرالو کیلئے غیرمعمولی سکیورٹی انتظامات

حیدرآباد۔ 11 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ پولیس نے کل سے شروع ہورہے 12 روزہ کرشنا پشکرالو کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔ 13 ہزار سے زائد پولیس عملہ، 8 آئی پی ایس عہدیداروں کی نگرانی میں مختلف گھاٹوں پر تعینات رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس انوراگ شرما نے بتایا کہ ضلع نلگنڈہ میں 6,754 اور ضلع محبوب نگر میں 6,720 ملازمین پولیس کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ این سی سی اور دیگر سماجی تنظیموں سے وابستہ 8,878 والینٹرس بھی موجود رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ محبوب نگر میں 57 اور نلگنڈہ میں 28 پشکر گھاٹ قائم کئے گئے ہیں۔ دونوں اضلاع میں تقریباً 555 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ 27 شی ٹیمس اور 80 انسداد سبوتاج تلاشی ٹیمیں متعین کی گئی ہیں۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ توقع ہے کہ کل گونڈی ملا گھاٹ پر مقدس ڈبکی لگائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT