Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کرشنا پشکرالو گھاٹس پر آج یاتریوں کا اضافہ متوقع

کرشنا پشکرالو گھاٹس پر آج یاتریوں کا اضافہ متوقع

چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی ٹیلی کانفرنس سے عہدیداروں کو ہدایت
حیدرآباد۔ 21 اگست (سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں منظم کردہ کرشنا پشکرالو کے آج دسویں دن چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے انتظامات سے متعلق پشکر گھاٹس پر ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشکرالو انتہائی اہم مراحل میں پہونچ چکے ہیں اور آنے والے دو دن کافی انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے۔ اعلیٰ عہدیداروں اور سرکاری ملازمین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پشکر گھاٹس کے پاس موجودہ رہ کر بہ نفس نفیس انتظامات کا جائزہ لے کر یاتریوں کی بہتر خدمت انجام دینے پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ پشکرالو کیلئے آج زائد از 30 لاکھ یاتریوں کی آمد کی توقع ہے۔ یاتریوں کو خصوصی طور پر غذائی پیاکٹس اور پینے کے پانی کی سربراہی کو موثر انداز میں انجام دینے کے ساتھ ساتھ پولیس بندوبست میں اضافہ کرنے کے اقدامات پر توجہ مبذول کروائی۔ چیف منسٹر نے ہر پشکر گھاٹ سے 15 میٹر کے فاصلے پر ایک ماہر تیراک کو تعینات رکھنے کی بھی ہدایت دی اور ساتھ ہی ساتھ یاتریوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہونے کیلئے انتظامات کرنے پر زور دیا۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں و ملازمین کو ہدایت دی کہ گھاٹس کے پاس یاتریوں مجمع کو جمع ہونے نہ دیتے ہوئے تیزی کے ساتھ انہیں ’’ڈبکی‘‘ لگاکر روانہ کرنے پر اولین ترجیح دیں۔

TOPPOPULARRECENT