Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرشنا پونیا، ریو کیلئے گوالیفائی ہونے میں ناکام

کرشنا پونیا، ریو کیلئے گوالیفائی ہونے میں ناکام

نئی دہلی۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سرکردہ ڈسکس تھروئر کرشنا پونیا ریو اومپکس کے لئے کوالیفائی نہیں ہوسکیں۔ وہ امریکہ میں منعقدہ مقابلوں میں کوالیفائنگ معیارات تک نہیں پوہنچ پائیں۔ 34 سالہ کرشنا پونیا، ہندوستان کی وہ واحد ٹریک اور فیلڈ اتھیلٹ ہیں جنہں نے کامن ویلتھ گیمس میں انفرادی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا لیکن امریکہ کے فلوریڈا میں آج منعقدہ مقابلوں میں وہ 57.10 میٹر تک ڈسکس پھینک پائیں یہ فاصلہ ریو کوالیفائینگ کیلئے مقررہ 61 میڈلس کے معیارات سے بہت کم ہے۔ پونیا کو گزشتہ دو ماہ سے امریکہ میں ٹریننگ دی جارہی تھی اور وزارت اسپورٹس کی ٹارگٹ اومپک پوڈیم اسکیم کی طرف سے فنڈس فراہم کئے جارہے تھے۔ انہوں نے 61.51 میٹرس ڈسکس تھرو کے ذریعہ 2010 ء میں دہلی کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ پونیا نے کہا کہ ’’میں نے ریو اولمپکس کوالیفائی ہونے کے لئے ممکنہ کوشش کی لیکن کوہنی کی سرجری کے بعد مشقوں کے لئے مجھے وقت نہیں مل سکا۔

TOPPOPULARRECENT