Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / کرشنا گوداوری طاس تنازعہ‘ریلائنس نے سرکاری پینل مسترد کردیا

کرشنا گوداوری طاس تنازعہ‘ریلائنس نے سرکاری پینل مسترد کردیا

نئی دہلی۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) کرشنا گوداوری گیس تنازعہ پر فیصلہ کیلئے حکومت کی طرف سے تشکیل شدہ ایک رکنی اے پی شاہ کمیٹی کے رول کو ریلائنس انڈسٹریز نے مسترد کردیا اور کہا کہ اس کمیٹی کی کوئی قانون بنیاد نہیں اور اصولی و قواعد کے بجائے من مانی فیصلوں پر مبنی ہے جبکہ اس قسم کے تنازعات کا صرف کنٹراکٹ کے مطابق حل تلاش کیا جاسکتا ہے ۔ کمیٹی کے 31ڈسمبر کو منعقدہ پہلے اجلاس کے روز ہی ریلائنس انڈسٹریز نے جسٹس ( ریٹائرڈ) اے پی شاہ کے نام اپنے مکتوب میں کہا کہ یہ کمیٹی سرکاری کرشنا گوداوری طاس سے پڑوسی ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ ( آر آئی ایل ) تک گیس کے اخراج و بہاؤ کے بدلے تیل و قدرتی گیس کمیشن ( او این جی سی ) کی ادا شدنی معاوضہ کی حد کا تعین نہیں کرسکتی ۔ چنانچہ ( ہم نے ) اس سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ ( آر آئی ایل) نے کمیٹی سے کہاکہ وہ ( آر آئی ایل) اس بات سے اتفاق نہںے کرتی کہ حکومت ایسی کسی کمیٹی کا تقرر کرسکتی ہے یا حکومت اس قسم کے کسی مسائل سے نمٹ سکتی ہے یا پھر تنازعات کی یکسوئی کیلئے کوئی کمیٹی تشکیل دے سکتی ہے ۔اس دوران سرکاری ذرائع نے کہا کہ سرکاری ملکیت کے ادارہ تیل و قدرتی گیس کمیشن ( او این جی سی ) اس ضمن میں تعاون کررہا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کمیٹی کی طرف سے اس قدرتی گیس کے معاوضۃ اورجرمانہ کا تعین کرنے جو کرشنا گوداوری طاس میں واقع اس کے بلاکس سے بہتی ہوئی پڑوسی آر آئیایل بلاکس کے جی ۔ ڈی 6 کے چشموں میں جمع ہوگئی تھی ۔
راہول گاندھی کی یوروپ کے دورہ سے واپسی
نئی دہلی۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی آج اپنے دورہ یورپ سے واپس آگئے اور انہوں نے کل کانگریس قائدین کا ایک اجلاس طلب کیا ہے تاکہ ان کی غیر موجودگی میں ہونے والی تبدیلیوں سے واقفیت حاصل کرسکیں ۔ راہول گاندھی کا خارجی دورہ ماضی میں شدید قیاس آرائیوں کی وجہ بن چکا ہے ۔ انہوں نے اپنے دورہ یورپ کا 28ڈسمبر کو ہی اپنے ٹوئیٹر پر اعلان کردیا تھا ۔ کانگریس کے ذرائع کے بموجب راہول گاندھی آج علی الصبح واپس آگئے اور کل کانگریس قائدین سے ملاقات کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT