Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / کرغز صدر الماس بیگ شیرشاہ نووچ کی آج ہندوستان آمد

کرغز صدر الماس بیگ شیرشاہ نووچ کی آج ہندوستان آمد

نئی دہلی  19 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کرغستان کے صدر الماس بیگ شیر شانووچ کل ہندوستان کے دورہ پر آ رہے ہیں اور وزیر اعظم نریندرمودی کے ساتھ ان کی بات چیت میں دفاعی اور تجارتی تعلقات کا استحکام مرکز توجہ رہے گا ۔ صدر کرغستان اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ یہاں آ رہے ہیں اور اس دورہ سے دونوں ملکوں کو باہمی زمینی رابطوں کی بحالی کے پراجیکٹس میں توسیع کے امکانات کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا ۔ کرغز صدر کا یہ پہلا صدارتی دورہ ہند ہے ۔ دونوں فریقین نے ماضی میں مشترکہ فکر کے مسائل جیسے دہشت گردی ‘ تخریب کاری اور نشیلی ادویات کے خطرات وغیرہ سے نمٹنے کیلئے دفاعی تعاون میں اضافہ سے اتفاق کیا تھا ۔ دونوں ملکوں کی جانب سے مودی کے گذشتہ سال ہوئے دورہ کے موقع پر مشترکہ فوجی مشقیں بھی منعقد کی گئی تھیں۔ مشترکہ فوجی مشقوں کے علاوہ دونوں ملک بائیو میڈیکل ریسرچ کے شعبہ میں بھی اشتراک کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری ( یوروشیا ) جی وی سرینواس کے بموجب دونوں قائدین کے مابین بات چیت میں دفاعی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور دونوں ملکوں کے مابین زمینی رابطوں میں بہتری پیدا کرنے کے امکانات پر زیادہ توجہ دئے جانے کی امید ہے ۔

TOPPOPULARRECENT