Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرمانی کو کارنامہ حیات ایوارڈ

کرمانی کو کارنامہ حیات ایوارڈ

نئی دہلی ۔25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین سید کرمانی کو ’’سی کے نائڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ فار 2015‘‘ کیلئے منتخب کر لیا گیا۔بی سی سی آئی کی طرف سے سابق کرکٹرز کو دیا جانے والا یہ سب سے بڑا اعزاز ہے۔ اس کے علاوہ ایوارڈ سمیت کھلاڑی کو تعریفی خط، ٹرافی اور 25 لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا جاتا ہے۔ کرمانی کا شمار ہندوستان کے بہترین وکٹ کیپرز میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 88 ٹسٹ مقابلے میں 198 کھلاڑیوں کو شکار کیا اور سنچریوں سمیت 3 ہزار سے زائد رنز بھی بنائے۔ کرمانی نے 49 ونڈے  میں 373 اسکورز کئے۔ کرمانی اس سے قبل پدما شری ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔
ثانیہ فیڈ کپ ٹیم کی کپتان مقرر
حیدرآباد۔25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا 2016 کے فیڈ کپ کیلئے چار رکنی ہندوستانی ٹینس ٹیم کی کپتان مقرر کردیاگیا۔ سنگلز مقابلوں میں نمبرون پلیئر انکیتا رائنا ،قومی چیمپئن پرینا بھامبری اور پرارتھانا تھومبرے بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT