Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کرناٹک ایڈمنسٹریٹیو ٹرایبونل بنچ کے قیام کا خیر مقدم چیف منسٹر سدرامیا اور ضلع انچارج وزیر قمر الاسلام کو سرکاری ملازمین و وکلاء کی مبارکباد

کرناٹک ایڈمنسٹریٹیو ٹرایبونل بنچ کے قیام کا خیر مقدم چیف منسٹر سدرامیا اور ضلع انچارج وزیر قمر الاسلام کو سرکاری ملازمین و وکلاء کی مبارکباد

کلبرگی۔ 23 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کرناٹک گورنمنٹ ایمپلائیز اسوسی ایشن اور اکھل کرناٹک گورنمنٹ ایمپلائیز فیڈریشن نے کلبرگی میں کرناٹک ایڈمنسٹریٹیو ٹرائیبونل بنچ کے قیام کے ریاستی حکومت کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ اسو سی ایشن کے صدر راجیو لینگٹی نے چیف منسٹر سدرامیا ، ریاست وزیر قانون اور ضلع انچارج وزیر گلبرگہ جناب قمر الاسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اس فیصلہ سے سرکاری ملازمین کے اخراجات کے بوجھ میں کمی واقع ہوسکے گی اور اس کے علاوہ مقدمات کی یکسوئی میں تاخیر سے بھی چھٹکارہ مل سکے گا۔ فیڈریشن کے ضلعی صدر رام اپا نے کہا کہ علاقہ کے سرکاری ملازمین کے طویل عرصہ سے کئے جانے والے مطالبہ کی یکسوئی ہوگئی ہے۔KATٰؓ بنچ کے کلبرگی میں قیام سے علاقہ کلبرگی کے سرکاری ملازمین کو فائیدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ کلبرگی میںKATٰؓبنچ کے قیام کے ضمن میںجہاں وکلاء کلبرگی نے کئی دنوں تک احتجاجی مہم جاری رکھی وہیں ضلع انچارج وزیر قمر الاسلام نے اس بنچ کے کلبرگی میںقیام معاملہ میں چیف منسٹر سدرامیا اور ریاستی حکومت کی جانب سے موافق فیصلہ حاصل کرنے میں زبردست کامیابی حاصل کی۔ KATٰؓ بنچ جو عنقریب گلبرگہ میں قائم ہوجائیگی ، اس کے دائیرہ کارکردگی میں اضلاع بیدر، کلبرگی، یادگیر، رائچور اور وجئے پورا (بیجاپور) شامل رہیں گے۔ کلبرگی میںاس بنچ کے قیام سے جہاںمذکورہ بالا پانچ اضلاع کے تعطل میں پڑے ہوئے 4,040مقدمات کی یکسوئی میں مدد حاصل ہوسکے گی وہیں مقدمات کی یکسوئی کے لئے بنگلورو جانے کے طویل سفر سے بھی چھٹکارہ حاصل ہوجائیگا۔ کلبرگی کی وکلاء برادری نے بھی یہاں KATٰؓ بنچ کے حکومتی فیصلہ کا دلی خیر مقدم کیا ہے ۔ وکلا برادری اس بنچ کے کلبرگی میں قیام کیلئے کئے جانے والے اپنے طویل احتجاج کی کامیابی پر نہایت خوش ہے۔ کلبرگی میںKATٰؓ بنچ کے قیام کیلئے عنقریب نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔ کرناٹک ایڈمنسٹریٹیو ٹرایبونل سرکاری ملازمین کے تقررات ،شرائط ملازمت و دیگر مسائل کی یکسوئی کے ضمن میں قائم کیا گیا ہے ۔ فی الحال صرف بنگلورو شہر میں ہی اس ٹریبونل کی تین بینچس ہیں۔

TOPPOPULARRECENT