Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / کرناٹک بم دھماکوں میں ملوث ملزم گرفتار

کرناٹک بم دھماکوں میں ملوث ملزم گرفتار

حیدرآباد 10 اگسٹ (سیاست نیوز) کرناٹک میں 16 سال قبل پیش آئے بم دھماکوں میں ملوث ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم کو سی آئی ڈی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ شیخ عامر علی متوطن ضلع نلگنڈہ کا تعلق دیندار انجمن تنظیم سے ہے اور اُس نے سال 2000 ء میں کرناٹک کے سینٹ پیٹر اینڈ پال چرچ میں پیش آئے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ اس کیس میں ملوث مزید 6 ملزمین ہنوز مفرور ہیں جن کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔ سی آئی ڈی کورٹ نے عامر علی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا جس کے سبب کرناٹک سی آئی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو یہاں سے گرفتار کرکے بنگلور منتقل کیا۔ مزید تحقیقات کے لئے عامر علی کو پولیس تحویل میں لے گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT