Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / کرناٹک سے گوا کو اضافی بیف کی درآمد : منوہر پریکر کا بیان

کرناٹک سے گوا کو اضافی بیف کی درآمد : منوہر پریکر کا بیان

پاناجی 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر گوا مسٹر منوہر پریکر نے کہا کہ گوا میں سرکاری مسالخ سے یومیہ 2,000 بیف سربراہ کیا جاتا ہے اور چونکہ یہاں بیف کی طلب زیادہ ہے اس لئے اسے پڑوسی ریاست کرناٹک سے درآمد کیا جاتا ہے ۔ مانسون سشن کے پہلے دن اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پریکر نے بی جے پی کے ایک رکن کی جانب سے بیف کے معیار پر تشویش سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک سے جو بیف خریدا جا رہا ہے اس کی مناسب جانچ کروائی جائیگی ۔ انہوں نے بتایا کہ گوا کے مسالخ میں یومیہ ایک اندازہ کے مطابق 2000 کیلو بیف سربراہ کیا جاتا ہے اور اس کی ریاست میں طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے کرناٹک سے اسے درآمد کیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT