Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / کرناٹک لوک ایوکت کی خصوصی ٹیم کے دھاوے

کرناٹک لوک ایوکت کی خصوصی ٹیم کے دھاوے

بیلارن ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : کرناٹک لوک ایوکت کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے آج سابق ریاستی وزیر اور معدنیات کے تاجر مسٹر جی جناردھن ریڈی اور دیگر 7 افراد بشمول 2 ارکان اسمبلی کی قیامگاہوں پر بیلی کیرے بندرگاہ سے غیر قانونی طریقہ پر کچدھات برآمد کرنے کے سلسلہ میں دھاوے کئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے عہدیداروں نے بیلی کیرے میں واقع جناردھن ریڈی اور دیگر 7 افراد بشمول 2 ارکان اسمبلی کے مکانات پر دھاوے کئے ۔ جس میں 2 ارکان اسمبلی بی ناگیندر ( آزاد ) اور سریش بابو ( بی جے پی ) اور جناردھن ریڈی کے قریبی ساتھی سواستک ناگراج شامل ہیں ۔ یہ دھاوے کمپلی ، بیلاری اور ہوسپیٹ میں کئے گئے ۔ جہاں سے کچدھات کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق دستاویزات ضبط کرلیے گئے ہیں ان دستاویزات کا تحقیقاتی ٹیم تجزیہ کررہی ہے ۔ سابق لوک ایوکت این سنتوش ھگیڈے نے اترکنٹرا ڈسٹرکٹ میں بیلی کیری پورٹ سے غیر قانونی کچدھات کی برآمد کو بے نقاب کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT