Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / کرناٹک میں آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال جاری

کرناٹک میں آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال جاری

بنگلورو۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین غیرمعینہ مدت کی ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آج دوسرے دن بھی معمول کی سرگرمیاں متاثر رہیں۔ ہڑتال ختم ہونے کے فی الحال کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ کارپوریشن کے تقریباً ایک لاکھ ملازمین نے 40 مطالبات حکومت کو پیش کرتے ہوئے یہ ہڑتال شروع کی ہے۔ فریقین اپنے موقف پر قائم ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT