Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / کرناٹک میں الیکٹرانک سگریٹ پر امتناع

کرناٹک میں الیکٹرانک سگریٹ پر امتناع

بنگلورو۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام)حکومت کرناٹک نے ریاست میں الیکٹرانک سگریٹس پر پابندی عائد کردی ہے جس کا آج سے نفاذ ہوگا۔ ریاستی وزیر صحت و خاندانی بہبود یو ٹی قادر نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’ہم نے آج سے ای۔ سگریٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔ کینسر کی روک تھام سے متعلق خصوصی کمیٹی کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے‘‘۔ مسٹر قادر نے کہا کہ ای۔ سگریٹس پر کمیٹی نے ایک غیرسرکاری تنظیم (این جی او) کے ساتھ تفصیلی جائزہ لیا جس سے پتہ چلا کہ نوجوانوں کی کثیر تعداد اس کی عادی ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نکوٹین گم جیسے کئی چیونگم میں 2 ایم جی اور 4 ایم جی نکوٹین کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی جس کا مقصد سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرنے والوں کی مدد کرنا تھا لیکن ان ای۔سگریٹ کے استعمال سے نوجوان اس لعنت کے عادی ہورہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT