Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / کرناٹک میں اپنے کارکن کی بے رحمانہ ہلاکت کی وی ایچ پی کی مذمت

کرناٹک میں اپنے کارکن کی بے رحمانہ ہلاکت کی وی ایچ پی کی مذمت

الہ آباد 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی نے آج ادھیڑ عمر کے ایک شخص کی کرناٹک کے ایک قصبہ میں جھڑپوں کے دوران بے رحمانہ ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے مرکز سے مطالبہ کیاکہ مذہبی عدم رواداری کی ایسی کارروائیوں کے خلاف ہندوؤں کو تحفظ فراہم کریں۔ وی ایچ پی کے بین الاقوامی کارگذار صدر پروین توگاڑیہ نے اپنے بیان میں کہاکہ پرامن مظاہرہ کرنے والے وی ایچ پی کارکن کی ہجوم کے ہاتھوں بے رحمانہ ہلاکت قابل مذمت ہے۔ وہ پچاس سالہ شخص کی جو وی ایچ پی سے تعلق رکھتا تھا، جھڑپوں کے دوران زخمی ہوکر فوت ہوجانے کا حوالہ دے رہے تھے۔ یہ جھڑپیں کرناٹک میں اٹھارویں صدی کے میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقریب کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہوئی تھیں۔

 

بی جے پی کی حکومت کرناٹک پر تنقید
نئی دہلی ۔ 10 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام)ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقریب کے موقع پر تشدد اور وی ایچ پی لیڈر کی موت پر بی جے پی نے حکومت کرناٹک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پارٹی کے سکریٹری شریکانت شرما نے کہا کہ احتجاج کی آزادی حاصل ہے اور احتجاجیوں کے خلاف طاقت کا استعمال عدم رواداری کی مثال ہے ۔

TOPPOPULARRECENT