Saturday , May 27 2017
Home / سیاسیات / کرناٹک میں مسلسل دوسرے سال خشک سالی ،غذائی پیداوار میں کمی

کرناٹک میں مسلسل دوسرے سال خشک سالی ،غذائی پیداوار میں کمی

بنگالورو۔ 22فروری (سیاست ڈاٹ کام ) مسلسل دو سال سے خشک سالی کے بعد کرناٹک میں غذائی اجناس میں 40فیصد کمی ہوگی اور تجارتی فصل کی پیداوار 94.5لاکھ ٹن ہوجائے گی۔معمول کی پیداوار 135ٹن ہے اور اہم فصلیں متاثر ہوئیں جن میں دھان،مکئی،آئیل سیڈس اور کپاس شامل ہیں۔وزیرزراعت کرشنا بائیر گوڑا نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔گزشتہ سال ایک اور خشک سالی کے عرصہ میں غذائی پیداوار 110لاکھ ایم ٹی تھی تاہم دالوں کی آوٹ پٹ بہتر ہے اور حکومت ایک ہفتہ میں حتمی اعداد وشمار پیش کرے گی۔انہوں نے مرکز سے اپیل کی کہ وہ فنڈس جاری کرے جیسا کہ کسانوں کو ان پٹ سبسیڈی کی یقین دہانی کروائی گئی تھی جو ریاست میں خشک سالی کے سبب متاثر ہیں۔کرناٹک کو خشک سالی کی راحت کیلئے مرکز کی جانب سے کئے گئے 1782اعلان کے برخلاف 450کروڑ روپئے ہی وصول ہوئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT