Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / کرناٹک میں معلق اسمبلی قائم نہیں ہوگی: یدی یورپا

کرناٹک میں معلق اسمبلی قائم نہیں ہوگی: یدی یورپا

بنگلورو۔28مئی(سیاست ڈاٹ کام) آنے والے اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست میں معلق اسمبلی کے قیام کے امکانات کو ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بی جے پی کو 150سیٹیں ملنا اتنا ہی طے ہے جتناطلوع وغروب آفتاب طے ہے۔کل بنگلور پریس کلب اور رپورٹرس گلڈ کے زیر اہتمام پریس سے ملئے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یڈیورپا نے کہاکہ وزیر اعظم مودی کی لہر کرناٹک میں کانگریس کو بہا لے جائے گی۔ اور کانگریس سے آزاد ہندوستان کاخواب کرناٹک میں ضرور پورا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں سدرامیا قیادت والی کانگریس حکومت کی ناکامیوں اور تین سال کے دوران مودی حکومت کی کامیابیوں کو عوام کے سامنے رکھ کر بی جے پی ووٹ طلب کرے گی۔اسی بنیاد پر مشن 150 کو کامیاب بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں مودی اور بی جے پی الگ الگ نہیں ہیں، بلکہ مودی کے برانڈ سے ہی بی جے پی نے اپنی پوزیشن ملک میں مستحکم کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT