Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / کرناٹک میں کسانوں کی سبسڈی کیلئے 265 کروڑ روپے جاری

کرناٹک میں کسانوں کی سبسڈی کیلئے 265 کروڑ روپے جاری

بنگلور، 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے کسانوں کو سبسڈی کا فائدہ دینے کیلئے آج 265 کروڑ روپے جاری کئے ۔مسٹر سدارامیا نے سبسڈی کی رقم جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم براہ راست ریاست کے 4.47لاکھ کسانوں کے بینک اکاؤنٹس میں بھیجی جائیگی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاستی حکومت سبسڈی کے طور پر 12.03 لاکھ کسانوں کیلئے پہلے بھی 671کروڑ روپے جاری کر چکی ہے اور اب تک کل 936کروڑ روپے کسانوں کے اکاؤنٹس میں بھیجے جا چکے ہیں۔اس دوران وزیر اعلی نے اپنی رہائش ‘کرشنا’ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ڈپٹی کمشنروں،چیف ایگزیکیوٹو افسر( سی ای او (ضلع پنچایت)) اور علاقائی کمشنروں سے خشک سالی کے حالات کا جائزہ لیا اور صورت حال سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ دن بھر چلنے والی میٹنگ میں مسٹر سدارامیا ہر ضلع میں خشک سالی کے امدادی کام کیلئے منظور فنڈز اور اخراجات کی تفصیلات لیں گے ۔

 

کالے دھن کی نگرانی کیلئے بھوٹان سے معاہدہ
ممبئی،18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی)نے کالے دھن پر لگام لگانے کے لئے بھوٹان کی سرکاری مانیٹری اتھاریٹی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔آر بی آئی نے آج بتایا کہ اس کی جانب سے ڈپٹی گورنر ایس ایس مندرا نے اور رائل مانیٹری اتھاریٹی آف بھوٹان کی جاب سے اس کے ڈپٹی گورنر فاجو دورجی نے دستخط کئے ۔معاہدے کے تحت دونوں فریق نگرانی میں تعاون بڑھائیں گے اور نگرانی سے متعلق اطلاع کا اشتراک کریں گے ۔اس کے ساتھ آر بی آئی نے اب تک مختلف ملکوں کے سینٹرل بینکوں کے ساتھ 39مفاہمت نامے ،ایک خط فارسپروائزری کو آپریشن اور ایک اسٹیٹمنٹ آف کوآپریشن پر دستخط کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT