Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کرناٹک میں کونسل انتخابات، کانگریس کو 4نشستوں پر کامیابی

کرناٹک میں کونسل انتخابات، کانگریس کو 4نشستوں پر کامیابی

شاہ آباد۔/12جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی کونسل انتخابات میں برسر اقتدار کانگریس کو 4نشستوں پر حزب اختلاف بی ج پی کو 2اور جے ڈی ایس کو ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی۔ اطلاعات کے بموجب کانگریس قائدین رضوان ارشد، الم ویر بھدریا، بی آر تماپور، وینا اچیا کے علاوہ بی جے پی کے سابق وزیر وی سومنا اور لیر سنگھ اور جنتا دل سیکولر کے نارائن سوامی نے کامیابی حاصل کی۔ حزب اختلاف بی جے پی اور جنتا دل سیکولر جماعتوں کو ارکان کی کمی کے باعث چھوٹی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی حمایت طلب کرتے دیکھا گیا۔ ریاستی برسر اقتدار کانگریس تمام چار نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ کانگریس کے رضوان احمد نے چار امیدواروں میں سب سے زیادہ 34ووٹ حاصل کئے۔

TOPPOPULARRECENT