Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / کرناٹک پبلک سرویس کمیشن کے منتخب مسلم امیدواروں کے تقررات

کرناٹک پبلک سرویس کمیشن کے منتخب مسلم امیدواروں کے تقررات

بنگلور ۔ /7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک پبلک سرویس کمیشن کے منتخب مسلم امیدواروں کاریاست کے مختلف محکمہ جات میں تقرر عمل میں لایا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے عابد گدیال (باگل کوٹ) ، ادا فاطمہ (بنگلور اربن) ، محمد نعیم مومن (باگل کوٹ) تقرر عمل میں لایا گیا ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی حیثیت سے جاوید انعامدار ایم جاوید کا تقرر شیگھوناشی تعلقہ بیجاپور ، تبارک فاطمہ بنگلور اربن ، نجمہ الیاس بنگلور اربن ، اسسٹنٹ سکریٹری روڈ ڈیولپمنٹ اور پنچایت کی حیثیت سے سمیر ایم ملا کو بیلہونگل بیلگاوی ، کریم اسدی ایچ اے کو مہانکالی ٹمپل روڈ اڑپی ، عاطق پاشاہ کو ضلع کولار میں تقرر کیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف کمرشیل ٹیکسیس کی حیثیت سے محمد عظیم حافظ کو بنگلور اربن ، زین العابدین انعامدار کو مگاڑی روڈ نزد کاویری فورڈ ، محمد دلاور مگل کوٹی کو حکایاری تعلقہ ، ابرار پاشاہ ہاسن میں تعینات کیا گیا ہے ۔ تحصیلدار گریڈ دوم کی حیثیت سے ریشما تلی کوٹی بیلگام ، ناہیدہ زم زم مدھوگری تعلقہ ٹمکورو اور شرین تاج بنگلور رورل ، نعیم النساء بنگلور اربن ، ریاض الدین باغبان ، تعلقہ بیجاپور وجئے پورہ ، کے احمد سلامت منزل تعلقہ گدگ کمرشیل ٹیکس آفیسرس کی حیثیت سے ، نجمہ بانو بنگلور رورل ، کے انجم حافظ بنگلور اربن تعلقہ سوشیل ویلفیر آفیسر کی حیثیت سے سائرہ بانو ندف باگل کوٹ ، شیخا احمدی ، بنگلور اربن اسسٹنٹ ٹریژر آفیسرس کی حیثیت سے جعفر شریف بنگلور اربن ، شاہین بیگم تعلقہ کورباگون ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر ٹورازم ڈپارٹمنٹ کی حیثیت سے رحمت بی مقبول احمد ندف بیلگام ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈپارٹمنٹ یوتھ امپاور منٹ اینڈ اسپورٹس ، شاکر احمد اکبر صاحب ساون دتی علاقہ تحصیلدار گریڈ دوم کی حیثیت سے محبوب بی آرکیرا تعلقہ دیودرگا ضلع رائچور سید زاہد علی بیلاری ، انجم تبسم خواجہ کالونی گلبرگہ ، کمرشیل ٹیکس آفیسر کی حیثیت سے خواجہ خلیل اللہ بیدر ، اسسٹنٹ ٹریژر آفیسر کی حیثیت سے زارہ فاطمہ قیصر کا تقرر جے سی نگر بنگلور میں لیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT