Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / کرناٹک پنچایت انتخابات میں کانگریس کا شاندار مظاہرہ

کرناٹک پنچایت انتخابات میں کانگریس کا شاندار مظاہرہ

بنگلورو ۔/23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے تعلقہ پنچایت اور ضلع پنچایت انتخابات میں حکمراں کانگریس نے بی جے پی کو شکست دی ۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 1083 ضلع پنچایت نشستوں کیلئے انتخابات ہوئے جن میں کانگریس نے 498 پر کامیابی حاصل کی ۔جبکہ بی جے پی کو 408 ، جنتادل (ایس)  148 ، سی پی آئی ایم 1 ، آزاد 27 کے علاوہ جنتادل (یو) کو ایک نشست پر کامیابی ملی ۔ اسی طرح 3884 تعلقہ پنچایت نشستوں کے منجملہ 3882 کے نتائج کا اعلان کیا گیا جن میں کانگریس نے 1703 پر کامیابی حاصل کی ۔ بی جے پی کو 1363 ، جنتادل (ایس) کو 609 ، بی ایس پی 5 ، سی پی ایم 6 ، آزاد 179 ، جنتادل (یو) 9 اور دیگر کو 8 پر کامیابی حاصل ہوئی ۔ مجلس نے ضلع بیدر میں 1 ، زیڈ پی اور 6 ایم پی ٹی سی نشستوں پر مقابلہ کیا تھا لیکن اسے ایک بھی ایم پی ٹی سی نشست پر کامیابی نہیں ملی ۔ گزشتہ کارپوریشن انتخابات میں مجلس کے تین کونسلرس منتخب ہوئے تھے ۔ کانگریس کی کامیابی سے چیف منسٹر سیتارامیا کو اگرچہ نیا حوصلہ ملا لیکن انہیں اب بھی پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے کافی جدوجہد کرنی ہوگی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ یہ نتائج ان کی حکومت کیلئے ریفرنڈم نہیں تھے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بنیادی سطح پر پارٹی کو مستحکم بناتے ہوئے 2018 ء اسمبلی انتخابات کی تیاری کرنی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT