Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / کرناٹک پولیس سربراہ کو قومی انسانی حقوق کمیشن کی نوٹس

کرناٹک پولیس سربراہ کو قومی انسانی حقوق کمیشن کی نوٹس

نئی دہلی 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قیدی ’’ریاست کا غلام‘‘ نہیں ہوتا۔ یہ کہتے ہوئے قومی انسانی حقوق کمیشن نے کرناٹک پولیس کے سربراہ اور جیل کے عہدیداروں کو بنگلور سنٹرل جیل میں 32 قیدیوں کو بے رحمی سے زدوکوب کرنے اور غیر انسانی سلوک کرنے کے الزام میں نوٹس جاری کردی۔ مبینہ طور پر اِن قیدیوں کو جو پرپنا اگرہارا سنٹرل جیل کے احاطہ میں احتجاج کررہے تھے، ڈی روپا سے بات چیت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ڈی آئی جی پولیس پریزنس بنگلور نے اپنے جیل کے دورے کے موقع پر انھیں بے رحمی سے زدوکوب کیا۔ ڈی روپا نے اِس واقعہ کا انکشاف کیا تھا جس کا قومی انسانی حقوق کمیشن نے نوٹ لیا۔

TOPPOPULARRECENT