Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کرناٹک چیرپرسن میناریٹیز کمیشن کا آج دورہ بیدر

کرناٹک چیرپرسن میناریٹیز کمیشن کا آج دورہ بیدر

بیدر۔ 19؍ جولائی ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔کرناٹک اسٹیٹ مائنارٹیز کمیشن کی چیرپرسن محترمہ بلقیس بانو 20اور21؍جولائی کو بیدر ضلع کے دورہ پرہوں گی۔ 20جولائی چہارشنبہ کو یادگیر سے 2:30بجے دوپہر بیدر کے لئے روانہ ہوں گی اور 6:30بجے شام بیدر پہنچیں گی اوررات گورنمنٹ گیسٹ ہاؤزبیدر میں ان کاقیام رہے گا۔ 21جولائی بروز جمعرات صبح 11بجے  ڈپٹی کمشنر دفتربیدر میں مائنارٹیزطبقات سے ان کی شکایات وصول کریں گی ۔ شام6بجے بیدر سے حیدرآباد کیلئے بذریعہ کار روانہ ہوں گی ۔ اور8:30بجے حیدرآباد پہنچیں گی ۔9:30بجے شب حیدرآباد سے بنگلور کیلئے بذریعہ طیارہ روانہ ہوں گی اور 10:45کو اپنے ہیڈکوارٹر واپس پہنچیں گی ۔ یہ بات جناب عبدالماجد ضلعی آفیسر اقلیتی بہبود بیدر نے ایک پریس نوٹ میں بتائی ہے۔ اور مزید کہاہے کہ مائنارٹیز طبقہ سے تعلق رکھنے والے تمام طبقات اپنی جوبھی شکایت ہے 21جولائی کو محترمہ بلقیس بانو کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT