Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / کرناٹک کابینہ میں ردوبدل پر ناراضگیاں

کرناٹک کابینہ میں ردوبدل پر ناراضگیاں

چیف منسٹر سدرامیا کی کرسی خطرے میں، تبدیلی کیلئے شدید دباؤ
بنگلور 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل پر حکمراں کانگریس کے اندر شدید ناراضگیاں پیدا ہوگئی ہیں۔ قائدین کے اندر پھوٹ کے آثار نمایاں ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ پارٹی کے ناراض ارکان اسمبلی نے بہت جلد اپنا اجلاس طلب کرکے آئندہ کی حکمت عملی پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی قیادت میں تبدیلی کے لئے دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ چیف منسٹر سدرامیا کی کرسی خطرے میں دکھائی دے رہی ہے۔ اس سلسلہ میں ناراض گروپ کے ارکان کے گزشتہ دو دن سے مسلسل اجلاس منعقد ہورہے ہیں۔ جن وزراء کو کابینہ سے خارج کردیا گیا، برطرف کردیا گیا یا وزارت سے محرومی کا شکار قائدین ایک دوسرے سے مل کر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کرنے لگے ہیں۔ چیف منسٹر سدرامیا نے اتوار کے دن بڑے پیمانہ پر کابینی ردوبدل انجام دیا تھا۔ انھوں نے 14 وزراء کو برطرف کرکے 13 دیگر کو شامل کیا تھا۔ اس ریاست میں اسمبلی انتخابات کے لئے اب صرف دو سال رہ گئے ہیں۔ اس لئے پارٹی کی امیج کو بہتر بنانے کی نیت سے وزراء کو برطرف کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT