Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / کرناٹک کی حکومت میں ردوبدل ‘ 14وزراء برطرف 13نئے افراد کی شمولیت

کرناٹک کی حکومت میں ردوبدل ‘ 14وزراء برطرف 13نئے افراد کی شمولیت

بنگلورو۔19جون (سیاست ڈاٹ کام ) بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے چیف منسٹ رکرناٹک سدارامیا نے آج 14وزراء کو برطرف کردیا اور 13نئے افرادکو مجلس وزراء میں شامل کرلیا ۔ کانگریس ہائی کمان نے ردوبدل کی اجازت دے دی تھی ۔ کابینی رتبہ کے 9وزراء اور مملکتی رتبہ کے چار وزراء کو راج بھون میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں ریاستی کابینہ میں شامل کیا گیا ۔ گورنر وجووبھائی والا نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلوایا ۔ تقریب حلف برداری سے قبل سدا رامیا نے 14 وزراء کی برطرفی کی سفارش گورنر کو روانہ کی تھی جسے گورنر نے منظور کرلیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT