Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کرناٹک کی کانگریس حکومت پر محاذ پر ناکام

کرناٹک کی کانگریس حکومت پر محاذ پر ناکام

بیدر۔6جنوری۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔جنتادل(ایس) کے قومی صدر مسٹر ایچ ڈی دیوے گوڑا سابق وزیر اعظم نے یہاں پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ کانگریس حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوگئی ہے۔سدارامیا حکومت نے ریاست میں کسانوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا ہے۔ ریاست میں کئی کسانوں نے قرض کے بوجھ تلے اپنی جان دی ہے۔ریاست میں خشک سالی جیسے حالات سے نمٹنے میں ریاست کی کانگریس حکومت نے کوئی راحت کاری و امدادی کاموں کی انجام دہی صحیح نہیں کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں جنتادل(ایس) ریاست میں اقتدار ضرور حاصل کرے گی۔تمام ریاست کے اضلاع میں جنتادل(ایس) کے عہدیداران و کارکنان کو متحد رکھنے کیلئے انھوںنے ریاست کے تمام اضلاع کا دورہ کررہے ہیں ۔مرکزی حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ مرکز کی ای ڈی اے حکومت صرف سبز باغ دکھاکر ’’اچھے دن ‘‘کا نعرہ دیتی ہے‘‘مگر ان کے اچھے دن کب آئیں گے یہ تو وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی نہیںمعلوم ۔ریاست قانون ساز کونسل کے انتخابات میں ہم نے کانگریس حلقوں سے ان کے سیٹ چھن کر کامیابی حاصل کی ۔عوام نے ہمیں فکر دی ہے کہ ریاست میں جنتادل(ایس) کا اقتدار ضروری ہے اور ہم تمام متحد ہوکر آنے والے تعلقہ و ضلع پنچایتوں کے انتخابات میں حصہ لے کر بہترین مُظاہرہ کریںگے ۔اس موقع پر جنتادل (ایس) کے بیدر ضلع صدر محمد نسیم الدین این پٹیل‘سابق ریاستی وزیر مسٹر بنڈپا قاسم پور ‘مسٹر ملیکارجن کھوبا رکن اسمبلی بسواکلیان‘سبیا ریڈی‘ڈاکٹر امر یرولکر ‘اور مسٹر جوڑیکر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT