Monday , April 24 2017
Home / Top Stories / کرناٹک کے آٹھ طلبا مہاراشٹرا میں غرقاب

کرناٹک کے آٹھ طلبا مہاراشٹرا میں غرقاب

بحیرہ عرب میں بلند موجوں کے دوران تیراکی جان لیوا ثابت ہوئی
دائیری ۔ /15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے ایک انجنیئرنگ کالج کے آٹھ طلبا جو تفریح پر روانہ ہوئے تھے ۔ مہاراشٹرا کے سندھو درگ ضلع میں دائرساحل کے قریب بحرہ عرب میں غرق ہوگئے ہیں ۔ بلگام کے مراٹھا انجنیئرنگ کالج کے یہ طلبہ اس سمندر میں تیراکی کے لئے گئے تھے ۔ پولیس نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ متوفیوں میں پانچ لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں جو 47 طلبہ کے تفریحی گروپ میں شامل تھے ۔ جن کے منجملہ 30 طلبہ تیراکی کے لئے سمندر گئے تھے ۔ پولیس نے کہا کہ تین طلبہ کو بچالیا گیا دیگر 19 تیرتے ہوئے کنارے پر پہونچے ۔ یہ واقعہ اس ریاست کے کونکنی علاقہ میں مالوان ٹاؤن کے قریب ساحلی قریہ دائیری میں آج دوپہر پیش آیا ۔ پولیس نے کہا کہ ’’یہ بلند موجیں اٹھنے کا وقت تھا اور طلبہ گہرے پانی میں پہونچ گئے تھے ۔ چند طلبہ کے غرقابی کے بعد دیگر طلبہ انہیں بچانے کیلئے وہاں پہونچے لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی ۔ تین لڑکیوں کے بشمول تمام آٹھ نعشیں نکال لی گئی ہیں ‘‘ ۔ سندھو درگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آموگھ گوانکر نے کہا کہ ’’تین طلبہ کو پولیس نے سمندر سے نکال کر بیہوشی کی حالت میں ساحل پر پہونچایا ۔ دو کو مالوان ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔ ایک لڑکی کا جس کی حالت تشویشناک ہے اور اس کے ایک سرکاری دواخانہ میں علاج کیا جارہا ہے ‘‘ ۔ قبل ازیں ایسے ہی ایک واقعہ میں پونے کالج کے 13 طلبہ گزشتہ سال فبروری میں تفریح کے دوران ممبئی کے قریب مرود ساحل پر بحیرہ عرب میں غرقاب ہوگئے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT