Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / کرناٹک کے سابق لوک آیوکت بھاسکرراؤ کے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت

کرناٹک کے سابق لوک آیوکت بھاسکرراؤ کے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت

بنگالورو۔ 13جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے گورنر واجو بھائی والا نے جبری وصولی کے سلسلہ میں خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی ) کی جانب سے سابق لوک آیوکت این بھاسکرراو کے خلاف قانونی کارروائی کو منظوری دی ہے ۔ راج بھون کے ذرائع نے گذشتہ شب تصدیق کی ہے کہ راج بھون سے اس سلسلہ میں مناسب خط حکومت کو بھیجا گیا ہے ۔ ایس آئی ٹی جس کو بھاسکرراو کے بیٹے اشوین راو کی جانب سے اپنے والد کے دفتر اور قیام گاہ کا استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر رقم کی جبری وصولی کی جانچ کی ذمہ داری دی گئی ہے ‘ نے قانونی کارروائی کے لئے گورنر سے اجازت مانگی تھی۔ ایس آئی ٹی نے گورنر سے منظوری حاصل کرنے سے پہلے جسٹس بھاسکرراو سے پوچھ تاچھ کی تھی۔ ان کی برخواستگی کے لئے قانون ساز اسمبلی میں منظورہ قرار داد کے بعد جسٹس بھاسکرراو نے دسمبر 2015میں اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا کیوں کہ چیف جسٹس نے اسپیکر کی جانب سے قبول کردہ تحریک کی بنیاد پر جانچ کے احکام دیئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT