Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / کرناٹک کے مٹھ میں افطار پارٹی کے خلاف ہندو تنظیموں کا احتجاج

کرناٹک کے مٹھ میں افطار پارٹی کے خلاف ہندو تنظیموں کا احتجاج

منگلورو ۔ /2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تین ہندو تنظیموں کے کارکنوں نے آج دکھشنا کنڑا اور اڑپی کے اضلاع میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور /24 جون کو اڑپی کے سری کرشنا مٹھ میں مسلمانوں کیلئے افطار پارٹی اور نماز کا اہتمام کرنے کے خلاف احتجاج کیا ۔ سری رام سینا ، ہندو جناجاگرتی سمیتی اور ہندو مہاسبھا کے ورکرس نے ان دونوں اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے ۔ یہاں لال باغ میں احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہندو مہاسبھا کے کنوینر دھرمیندرا نے الزام عائد کیا کہ سری کرشنا مٹھ کے ذمہ داروں نے سیاسی پارٹیوں کو استعمال کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT