Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / کرناٹک کے وزیر سے قومی کمیشن کی وضاحت طلبی

کرناٹک کے وزیر سے قومی کمیشن کی وضاحت طلبی

نئی دہلی،9 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) قومی کمیشن برائے خواتین نے آج کرناٹک کے وزیر داخلہ کے جے جارج کو ایک نوٹس جاری کی، جنہوں نے یہ ریمارک کیا تھا کہ صرف دو آدمی اگر ریپ کریں تو اسے اجتماعی عصمت ریزی (گینگ ریپ) قرار نہیں دیا جاسکتا۔ صدرنشین للت کمار منگلم نے بتایا کہ میڈیا کی خبروں پر ازخود کارروائی کی گئی اور وزیر داخلہ سے متنازعہ ریمارک پروضاحت طلب کی گئی۔ عدم وضاحت پر انھیں کمیشن کے روبرو طلب کیا جائے گا۔ صدر نشین نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ ریپ کے معنی نہیں جانتے ورنہ ایسا بے ہودہ تبصرہ نہیں کرتے۔

TOPPOPULARRECENT