Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / کرناٹک کے وزیر لال بتی کے استعمال پر مصر

کرناٹک کے وزیر لال بتی کے استعمال پر مصر

منگلورو۔ 2 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے ایک وزیر نے وی آئی پی گاڑیوں میں لال بتی کے استعمال سے متعلق مرکزی حکومت کی پابندی کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے اور اُن کا کہنا ہے کہ اگر چیف منسٹر سدارامیا اُنھیں ہدایت دیتے ہیں تو وہ لال بتی نکال دیں گے ۔ ریاستی وزیر خوراک اور سیول سپلائیز یو ٹی قادر نے کہا کہ اس سلسلے میں میں چیف منسٹر کے احکام کی تعمیل کروں گا ۔ قادر نے کہاکہ اُنھیں لال بتی والی کار ریاستی حکومت نے دی ہے ، نہ کہ مرکزی حکومت نے ۔
مارکیٹنگ فون کالس پر برہم شخص عدالت سے رجوع
نئی دہلی ۔ 2 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) مارکیٹنگ کے فون کالس کے معاملے میں ’ڈو ناٹ ڈسٹرب ‘ سرویس کے تحت فون نمبر رجسٹر کرانے کے باوجود مارکٹنگ کے کالس اور پیامات مسلسل وصول کرتے ہوئے پریشان ایک شخص کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی ہائیکورٹ نے آج حکومت اور پرائیویٹ سیلولر آپریٹر سے جواب طلب کیا ہے ۔ جسٹس سنجیو سچدیو نے محکمہ مواصلات اور ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا نیز آئیڈیا سیلولر لمیٹیڈ کو متعلقہ عرضی پر نوٹس جاری کی ۔ درخواست گذار نے الزام عائد کیا کہ حکومتی حکام اور سیلولر آپریٹر دونوں اس معاملے میں ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں اور صارف کی پریشانی اپنی جگہ برقرار ہے ۔ عدالت نے اس معاملے کی مزید سماعت 27 جولائی مقرر کی۔

TOPPOPULARRECENT