Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / کرناٹک کے کاروار میں سڑک حادثہ ، 10 افراد ہلاک

کرناٹک کے کاروار میں سڑک حادثہ ، 10 افراد ہلاک

کاروار (کرناٹک ) ۔ 13 ستمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کنڑ ضلع کے کاروار تعلقہ کی قومی شاہراہ نمبر 63پر پیش آئے سڑک حادثہ میں 10افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ مرنے والوں میں 4بچے اور مساوی تعداد میں خواتین شامل ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان افراد کی کار کو لاری نے ٹکر دے دی۔ مرنے والوں کا تعلق پڑوسی ضلع بیلگاوی کے چکوڑی علاقہ کے گاوں سے ہے ۔ اس حادثہ میں 9 افراد بشمول 3 بچے اور 3 خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچہ کی موت ہوگئی ۔ یہ افراد درشن کے بعد مندر سے واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ لاری کے زخمی ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ لاشوں کی ہنوز شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT