Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / کرناڈ کو قتل کی دھمکیاں ، دہشت گردی کے مترادف: سی پی آئی (ایم)

کرناڈ کو قتل کی دھمکیاں ، دہشت گردی کے مترادف: سی پی آئی (ایم)

نئی دہلی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جن پتھ انعام یافتہ گریش کرناڈ کو اُن کے تبصرہ کی بنیاد پر جو انھوں نے بنگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ٹیپو سلطان کے بارے میں کیا تھا ’’دہشت گردی‘‘ کے مترادف ہیں۔ سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج کہاکہ گریش کرناڈ کو موت کی دھمکیاں کسی بھی طرح ’’رواداری‘‘ نہیں ہے۔ یہ دہشت گردی کے مترادف ہیں۔ سیتارام یچوری نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیاکہ کرناڈ کو مبینہ طور پر سماجی ذرائع ابلاغ پر موت کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ جبکہ کرناٹک میں اٹھارویں صدی کے میسور کے حکمران ٹیپو سلطان کی سالگرہ تقریب کے سلسلہ میں تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ کرناڈ پر اُن کے تبصرہ کی بناء پر شدید تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اُنھیں ٹیپو سلطان پر اس طرح کا تبصرہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔ کرناڈ کے علاوہ کیمپے گوڑا کو بھی ٹوئٹر پر دھمکیاں دی گئی ہے کہ اُن کا حشر بھی وہی ہوگا جو معقولیت پسند ایم ایم کلبرگی کا ہوا تھا جنھیں حال ہی میں اُن کی قیامگاہ واقع دھارواڑ شمالی کرناٹک میں دو افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ کرناڈ کی رہائش گاہ پر حفاظتی انتظامات کردیئے گئے ہیں۔ نامور کنڑا ڈرامہ نگار اور اداکار کی تنازعہ کے پیش نظر سکیوریٹی دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT