Saturday , April 29 2017
Home / شہر کی خبریں / کرنسی بحران ، چیف منسٹرس کانفرنس منعقد کی جائے: ونود کمار

کرنسی بحران ، چیف منسٹرس کانفرنس منعقد کی جائے: ونود کمار

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : لوک سبھا میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی ٹی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر بی ونود کمار نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ چیف منسٹرس کا اجلاس طلب کریں تاکہ بڑے کرنسی نوٹوں کی منسوخی سے پیدا شدہ بدترین معاشی بحران اور سماج پر پڑے اس کے اثرات کا جائزہ لیا جاسکے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرکز کو اپنے اقدام پر چیف منسٹرس کے احساسات سے واقف ہونا چاہئے ۔ کانفرنس کے انعقاد سے مرکز ریاستوں کے مسائل سے واقف ہوسکے گا اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے تدابیر تلاش کی جاسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے کرنسی نوٹوں کے چلن کو بند کرنے کا 86 فیصد اثر ریاستوں پر ہی پڑا ہے کیوں کہ امن و ضبط کی برقراری ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT