Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / کرنسی بحران میں گالی جناردھن ریڈی کی دختر کی پرتعیش شادی

کرنسی بحران میں گالی جناردھن ریڈی کی دختر کی پرتعیش شادی

بنگلورو۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جب ملک کے تمام عوام نقد رقم کی قلت سے پریشان حال ہیں ، کانکنی کے شعبہ کی بڑی شخصیت گالی جناردھن ریڈی اپنی دختر برہمنی کی 16 نومبر کو پرتعیش شادی کی تیاری میں مصروف ہیں۔ یہ شادی بنگلور پیالیس میدان میں ہوگی۔ شادی میں شاہ رخ خان اور کیٹرینہ کیف اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔ باب الداخلہ سے شادی کے مقام تک مہمانوں کو منتقل کرنے کیلئے 40 بیل گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ مہمانوں کی تعداد 50,000 اور سکیورٹی گارڈس کی 3,000 ہوگی۔

 

500 روپئے کی نوٹ کی تنسیخ پر
جموں و کشمیر میں سنگباری بند : پاریکر
نئی دہلی۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بڑے نوٹوں کی تنسیخ کے بعد دہشت گردی کیلئے مالیہ کی فراہمی ختم ہوچکی ہے۔ کشمیر میں فوج پر سنگباری کا سلسلہ بند ہوگیا ہے۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ قبل ازیں سنگباری کیلئے 500 روپئے اور دوسری کوئی کارروائی پر 1,000 معاوضہ ادا کیا جاتا تھا۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کو مالیہ کی فراہمی بند کردی ہے۔ وہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ اتل بھٹکھلکر کی زیرانتظام ایک تقریب میں تقریر کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT